کرکٹر عبدالرزاق نے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کے خلا ف فائر کھول دیا

اسلام آباد (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر کھلاڑی عبدالرزاق نےورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے شرمناک کارکردگی کے بعد پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف کے خلاف فائر کھول دیا ہے۔۔۔جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین صرف پروٹوکول کیلئے بنتے ہیں۔۔۔انہوں نے کہا کہ ذکاء اشرف 2011ء میں پی سی بی کے چیئرمین بنے تو انہیں مزہ لگ گیا، ذکاء اشرف پچھلے گیارہ بارہ سال سے دوبارہ چیئرمین پی سی بی بننے کی کوشش کررہے تھے،

ذکاء اشرف نے چیئرمین بنتے ہی کرکٹرز کو ساتھ شامل کیا کیونکہ ان کی اپنی رائے نہیں ہے، ذکاء اشرف میٹنگوں میں ایک منٹ سے زیادہ نہیں بولتے۔۔۔عبدالرزاق نے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے جو ٹیم منتخب کی گئی اس سے اچھے کھلاڑی موجود نہیں تھے، ایک یا دو کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی ہمیشہ ہی ہوتی ہے، اس ٹیم میں عماد وسیم ہوتے تو پاکستان کیلئے بہت اچھا ہوتا، پاکستانی کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج ہلکی ٹیموں اور بڑی ٹیموں کے ساتھ مختلف ہوتی ہے یہ اچھی ٹیم کی نشانی نہیں ہے۔۔۔۔

close