فخرزمان کی دھواں دار بیٹنگ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو باآسانی شکست دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے بآسانی شکست دیدی۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی دوڑ میں خود کو شامل رکھا ہے۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔محمود اللہ 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان نے بنگلادیش کا 205 رنز کا ہدف با آسانی 33 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، فخر زمان نے شاندار 81 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 7 چھکے شامل تھے۔ بنگلادیش کے خلاف کامیابی پاکستان ٹیم کی رواں ورلڈکپ میں تیسری کامیابی ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش نے 7 میچز کھیلے ہیں پاکستان کو 3 میں کامیابی جبکہ بنگلادیش صرف ایک میچ جیت سکا جس کے بعد وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close