لاہور (پی این آئی) انضمام الحق کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کے بعد ان کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفی دینا بہتر سمجھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ بھی کہا کہ مجھ پر الزامات لگنے پر میں نے بورڈ سے بات کی تھی، بورڈ کو کہا کہ آپ کو کوئی شک ہے تو انکوائری کرلیں، میں دستیاب ہوں۔میرا پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کا تعلق نہیں، اس طرح کے الزامات سے دکھ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے فون آیا اور بتایا گیا کہ 5 لوگوں کی کمیٹی بنائی گئی،بورڈ کو کہا جب تک کمیٹی تحقیقات کرلے عہدہ چھوڑ دیتا ہوں، تمام چیزیں واضح ہونے کے بعد پی سی بی کے ساتھ بیٹھ جاؤں گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلکل کلیئر بتا رہا ہوں کہ کمپنی سے میرا زندگی میں کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، نہ میرا پہلے سائن ہے اور نہ بعد میں سائن ہے، جو بھی بول رہا ہے غلط ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں