بابر اعظم کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کی ملسلسل ناکامیوں کے بعد کپتانی خطرے میں پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹرز نے چیئر مین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کو نیا کپتان لانے اور بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا مشورہ دے دیا، بابراعظم حالیہ ورلڈ کپ میں خراب فارم کی وجہ سے ٹیم کو بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف مسلسل ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑاہے۔

قومی اخبار میں شائع کی رپورٹ کےمطابق سابق کرکٹرز نےکہا ہےکہ بابراعظم کی قیادت میں ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے گئی توٹیم کی عالمی رینگنگ نمبر ون تھی جبکہ کپتان بابر اعظم بیٹرز کی ون ڈے رینگنگ میں نمبرون تھے۔ ان رینگنگ کی وجہ سے بابر اعظم اور قومی ٹیم سے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کی توقع کی جارہی تھی جو ابتدائی میچوں میں پوری نہ ہوسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق خراب کارکردگی کے بعد چیئرمین ذکا اشرف نے سابق کرکٹرز سے مشاورت کی ہے جنہوں نے ٹیم میں بہتری لانے کے لئے بعض تبدیلیوں کا مشورہ دیا ہے جن میں کپتان کی تبدیلی بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق کرکٹرز نےباورکرایا ہے کہ بابر اعظم کپتانی کے بوجھ کی وجہ سے اپنی فارم بھی کھو بیٹھے ہیں جس کا ٹیم کو نقصان ہو رہا ہے جبکہ ان کی جانب سے مختلف اوقات میں بطور کپتان غلطیاں بھی سامنے آرہی ہیں جس سے ٹیم کو نقصان ہو رہاہے۔

چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کومشورہ دیاگیا ہےکہ بابراعظم کو ہٹا کرکسی دوسری سینئرکھلاڑی کوکپتان بنایا جائے ۔

close