بھارت سے بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگ گیا

احمد آباد (پی این آئی) بھارت کیخلاف بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، بابر الیون کا نیٹ رن ریٹ منفی میں چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے روایتی حریف پاکستان کیخلاف ورلڈکپ کا مسلسل 8 واں میچ جیت لیا۔ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے اننگ کا آغاز کیا اور 41 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کے بعد عبداللّٰہ شفیق 20 رنز بنا کر محمد سراج کے اوور میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 73 رنز پر گری جب ہاردک پانڈیا نے امام الحق کو 36 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔ بابر اعظم کو سراج نے ہی آؤٹ کیا۔ انہوں نے 58 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی باری کھیلی۔ سعود شکیل صرف 6رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے، کلدیپ نے اسی اوور میں افتخار احمد کو بھی بولڈ کردیا۔ وکٹ پر سیٹ محمد رضوان کو جسپریت بمراہ نے بولڈ کرکے اپنی ٹیم کو چھٹی کامیابی دلائی، انہوں نے 49 رنز بنائے۔ شاداب خان کی وکٹیں بمراہ نے اڑا دیں۔ محمد نواز 4اور حارث روف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ حسن علی 12 بناکر میدان چھوڑ گئے۔

بھارت کی جانب محمد سراج، جسپریت بمراہ ، کلدیپ یادیو، ہاردک پانڈیا اور روندرا جدیجہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ 192 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز روہت شرما اور شمبن گل نے کیا۔ 23 کے مجموعی جبکہ 16 کے انفرادی سکور پر شاہین آفریدی نے شبمن گل کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ویرات کوہلی بھی 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کی تیسری وکٹ 156 کے اسکور پر گری جب روہت شرما 63 گیندوں پر 86 رنز بناکر پویلین لوٹے، انہوں نے 6 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔ بھارت نے پاکستان کے 192 رنز کا ہدف 30 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شیریاس ایئر 53 اور کے ایل راہول 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ گرین شرٹس کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور حسن علی نے 1 بھارتی کھلاڑی کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ اس بری شکست کے باعث پاکستان کا نیٹ رن ریٹ اب 0.137- ہوگیا ہے۔ اس سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ رات میں اوس کے امکانات ہیں اس لیے پہلے بالنگ کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے پلئینگ الیون میں ایشان کشن کی جگہ شبمن گِل کی واپسی ہوئی ہے۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ کا کوئی پریشر نہیں تاہم فیلڈنگ میں بہتری کی گنجائش ہے۔

کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر بھارت ہوم گراؤنڈ پر شکست دیں۔ پاکستان کا سکواڈ کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے جب کہ بھارتی سکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبمن گِل، ویرات کوہلی، شیرس ایر، کے ایل راہول، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، شاردل ٹھاک ر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close