دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سر کرنیوالا پہلا پاکستانی جوڑا

لاہور (پی این آئی)لاہور سے تعلق رکھنے والے احمد اور انعم عزیر دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سر کرنے والا پہلا پاکستانی جوڑا بن گیا ہے۔سیون سمٹ ٹریک کی جانب سے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا گیا کہ احمد اور انعم نے اتوار کو کو 8 ہزار 163 میٹر دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی مناسلو سر کر لی ہے۔ٹوئٹ میں جوڑے کو مبارک دیتے ہوئے لکھا گیا کہ احمد اور انعم عزیر پہلے پاکستانی میاں بیوی ہے جس نے ایک ساتھ 8 ہزار سے زائد بلند چوٹی سر کی ہے۔

احمد اور انعم کو مبارک باد دیتے ہوئے نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے کہا کہ احمد اور انعم عزیر آپ دونوں نے کر دکھایا، یہ واقعی ایک شاندار کامیابی ہے۔احمد اور انعم مناسلو نے چوٹی سر کرنے کے سفر کا آغاز کب کیا تھا اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ٹوئٹ کے مطابق احمد اور انعم کے علاوہ دیگر تین نیپالی کوہ پیماں نے بھی مناسلو چوٹی سر کرلی ہے۔قبل ازیں سماجی پلیٹ فارم ایکس پر قراقرم کلب کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی سر کرلی ہے اور وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

انہوں نے 21ستمبر کی صبح 7 بجکر 56 منٹ پر کامیابی سے دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی مناسلو سر کرلی تھی اور یہ کارنامہ سرانجام دینی والی وہ پاکستانی کی پہلی خاتون بن گئی تھیں۔نائلہ کیانی کے ہمراہ ایک اور پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے بھی اضافی آکسیجن کے بغیر مانٹ مناسلو سر کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں