ایشیا کپ فائنل میچ میں مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنیوالے محمد سراج نے اپنا انعامی چیک کس کے نام کر دیا؟

کولمبو (پی این آئی )ایشیا ءکپ فائنل میں سری لنکا کے خلاف تباہ کن کرنے والے محمد سراج نے اپنا مین آف دی میچ کا چیک کولمبو کے گراؤنڈ سٹاف کے نام کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں کھیلے گئے میچز بارش سے متاثر بھی ہوئے، گروپ سٹیج میں پاک بھارت ٹاکرا بارش کے ہی باعث بے نتیجہ ختم ہوا جب کہ سپر فور میں بھی پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی وجہ سے ریزرو ڈے پر کھیلا گیا۔سپر فور مرحلے میں بھی سیمی فائنل کی صورت اختیار کرجانے والا سری لنکا اور پاکستان کا میچ بھی بارش سے متاثر ہوا تھا، بارش سے متاثرہ میچز کو مکمل کروانے کے لیے سری لنکن گراؤنڈ سٹاف نے بخوبی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں جس کا اعتراف ایشیئن کرکٹ کونسل اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بھی کیا اور انعام کا اعلان کیا۔جے شاہ نے کہا کہ ایشیئن کرکٹ کونسل، سری لنکا کرکٹ کولمبو، کینڈی میں کیوریٹرز( پچ بنانے والے) اور گراؤنڈز مین کے لیے 50 ہزارڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کررہے ہیں۔دوسری جانب میچ کے اختتام پر جب سراج کو 5 ہزار امریکی ڈالر بطور مین آف دی میچ کا چیک دیا گیا تو انہوں نے وہ گراؤنڈ سٹاف کو دے دیا۔

محمد سراج نے کہا”یہ انعام گراؤنڈز مین کو جاتا ہے، اگر وہ وہاں نہ ہوتے تو یہ ٹورنامنٹ ممکن نہ ہوتا، وہ تمام کریڈٹ کے مستحق ہیں“۔واضح رہے کہ سراج کی بولنگ کے سبب سری لنکن بیٹنگ لائن تباہ ہوکر رہ گئی، کرکٹر نے اوورز میں 21 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں جس سے سری لنکا کی ٹیم صرف 50 رنز تک محدود ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں