سری لنکا کیخلاف قومی ٹیم میں تبدیلیاں، کس کس کھلاڑی کی شرکت مشکوک ہوگئی؟

کولمبو (پی این آئی) ایشیا ءکپ ون ڈے میں سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کی شرکت مشکوک ہے۔سلمان علی آغا کو بھارت کے خلاف میچ میں رویندر جڈیجا کے اوور میں سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے ناک پر گیند لگی تھی۔

قومی کرکٹر کو میچ کے بعد کولمبو کے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی ناک پر ڈریسنگ کی گئی۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق سلمان علی آغا کے چہرے پر سوجن ہے لیکن وہ پہلے سےبہتر محسوس کررہے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سعود شکیل کو سلمان علی آغا کی جگہ کھلائے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ پیر کو ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔بھارت کے 356 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 32 اوورز میں صرف 128 رنز بناسکی، پاکستان کےخلاف ون ڈے کرکٹ میں بھارت کی یہ سب سے بڑی کامیابی ہے۔بھارتی اننگز کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کی اننگز میں بیٹنگ کرنے بھی نہیں آئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف اور نسیم شاہ کی ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف شرکت مشکوک ہے۔

دونوں فاسٹ بولرز کی انجریز کی نوعیت کا جائزہ لیا جائےگا،جس کے بعد ان کی ایشیاء کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگا۔تاہم حارث رؤف اور نسیم کی انجری کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ نے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اور زمان خان کو بیک اپ بولر کے لیے طلب کرلیا۔یہ اقدام آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس اور ان کی صحت کے معیار کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں