میچ ایک دن آگے جانے سے بھارت کو کیا پلس پوائنٹ ملے گا؟ سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ میچ ایک دن آگے جانے سے بھارت کے پاس پلس پوائنٹ ہے وہ آج دوبارہ سے اچھا سکور کر سکتے ہیں۔

 

 

 

ایک انٹر ویو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ اگر یہ میچ ٹی ٹوئنٹی ہوتا تو پھرصورتحال واضح ہوجاتی کہ انڈیا کا کام بیٹنگ کے بعد ختم ہو چکا ہے لیکن اب انہیں دوبارہ موقع ملے گا کہ وہ اس میں ٹارگٹ کو مزید ایڈ کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا جس دور میں بھی میچ ہوا ، بڑا میچ ہوا ہے، ایشیا کپ میں اسے اتنے غلط طریقے سے آرگنائز کیا گیا کہ میں نے پہلی دفعہ سٹیڈیم خالی دیکھا ہے۔پاکستان انڈیا کا میچ بہترین موسم میں چاند پر بھی کرا دیں تو وہاں پر بھی کراوڈ چلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close