یو ایس ماسٹر ٹی 10: نائٹس نے اٹلانٹا رائیڈرز کو 5 رنز سے شکست دیدی

فلوریڈا (25 اگست 2023) یوایس ماسٹر ٹی 10 لیگ کے ایک اور میچ میں اٹلانٹا رائیڈرز کو کیلیفورنیا نائٹس نے پانچ رنز سے شکست دیدی ۔ اٹلانٹا رائیڈرز کو آخری اوور میں جیت کے لئے 9 رنز درکار تھے تاہم تیز گیند بار عرفان پٹھان نے صرف 3 رنز دیئے اور ٹیم کو فتح دلادی ۔ کیلیفورنیا نائٹس نے 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے اور اٹلانٹا رائیڈرز کو 4 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز تک محدود کر دیا۔رابن اتھپا نے دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر اٹلانٹا شاندار آغاز دلایا تاہم وہ دوسرے اوور میں 9 گیندوں پر 16 رنز بناکر پیٹر سڈل کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد لینڈل سمنز اور ڈوین اسمتھ نے 47 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے رائیڈرز کا اسکور 7.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز تک پہنچا دیا۔اس سے قبل کیلیفورنیا نائٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ امیلا اپونسو نے دوسرے اوور میں ایرون فنچ کو 4 گیندوں پر صرف 2 رنز پر آؤٹ کیا تاہم ملند کمار نے اسی اوور میں چوکا اور چھکا لگا کر برتری حاصل کرلی۔ جیک کیلس نے تیسرے اوور میں قمرالاسلام کی گیند پر تین چوکے لگائے۔تاہم ملند پانچویں اوور میں 12 گیندوں پر 19 رنز بنا کر محمد عرفان کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے جس سے کیلیفورنیا نائٹس کا اسکور 42/2 ہو گیا۔ اس کے بعد جیک کیلس اور ریکارڈو پاول نے 52 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرتے ہوئے نائٹس کا اسکور مقررہ 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز تک پہنچا دیا۔ کیلس نے 27 گیندوں پر 38 اور پاول نے 18 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close