شوبز ستارے کرکٹ کے میدان میں اتر گئے، میچ یوایس ماسٹر ٹی 10 فائنل سے قبل ہو گا

فلوریڈا (25 اگست 2023) یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کے انتہائی خوشگوار افتتاحی ایڈیشن میں دنیائے کرکٹ کے کچھ بڑے ناموں نے فلوریڈا میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور اس میں ایک نئے باب کا اضافہ ہورہا ہے۔ لیگ کے دوران شوبز ستاروں کے درمیان ایک نمائشی میچ ہوگا جس میں سنیل شیٹھی ، سونو سود اور آفتاب شیوڈیسانی سمیت کئی نامور ستارے ایکشن میں نظرآئیں گے۔

یہ دلچسپ مقابلہ ٹیم سیمپ گروپ اور ٹیم ٹی 10 گلوبل کے درمیان ہوگا میچ 27 اگست کو یو ایس ماسٹرز ٹی 10 ٹورنامنٹ کے آخری روز فائنل سے قبل کھیلا جائے گا۔ٹیم سمپ گروپ سنیل شیٹی، اپوروا لاکھیا، سہیل خان، وندو دارا سنگھ، سمیر کوچر، فریڈی دارووالا، سونو سود، رتیش پٹیل، منیش دوبے، امیت پٹیل، سنی ڈلگاچ، کلپیش پٹیل، کامران اعوان، وینو پسیکی، حسن طارق اور عباس منی پر مشتمل ہوگی ۔ جبکہ ٹیم ٹی 10 گلوبل میں شرد کیلکر، سنجے کپور، جیتو ورما، آفتاب شیوڈیسانی، وتسل سیٹھ، روہت رائے، درشن کمار، رجنیش دگل، شجیع الملک، جنک پٹیل، اتمان راول، انکت پٹیل، ارجن گونا، ہمانشو پٹیل، ہرپریت سنگھ ریکھی، راجیو کھنہ شامل ہوں گے۔ نامور شخصیات کے درمیان ہونے والا یہ میچ اپنی نوعیت کا منفرد مقابلہ ہوگا جو امریکہ میں بہت سے مداحوں کو اپنی سمت متوجہ کرے گا ۔ کیونکہ اب ٹی 10 دنیا کے مختلف حصوں میں اپنے قدم جمارہا ہے۔ یو ایس ماسٹرز ٹی 10 کے بعد ابوظبی ٹی 10 سیزن 6 یواے ای کے دارالحکومت ابوظبی میں 28 نومبر سے 9 دسمبر ہوگا۔ جس کے بعد 12 سے 23 دسمبر تک سری لنکا ٹی 10 سیزن 1 کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close