بابراعظم سے دوستی ہمیشہ مہنگی پڑی، عثمان قادر نے وجہ بھی بتا دی

لاہور(پی این آئی)قومی ٹیم کے کھلاڑی عثمان قادر کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی دوستی نے مجھے فائدے سے زیادہ نقصان پہنچایا، ہم دونوں پر ہی دباؤ پڑا۔ایک انٹرویو میں عثمان قادر نے کہا کہ بابر اعظم کے ساتھ میرا تعلق آج سے نہیں ہے، ہم دونوں نے انڈر 15 کے ٹرائلز ایک ساتھ دیئے، مجھے بابر نہیں مصباح الحق ٹیم میں لائے، یہ پاکستان کی ٹیم ہے بابر اعظم کی نہیں،میں اگر دوستی کی وجہ سے شامل ہوتا تو کبھی باہر نہ ہوتا، بابر سے دوستی مجھے ہمیشہ مہنگی پڑی،

فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا، ہمیشہ ہم دونوں پردباؤ پڑا۔مان قادر نے کہا کہ شاداب خان اور اسامہ میر کی موجودگی میں مقابلہ زیادہ ہوچکا، مجھے علم ہے کہ واپسی آسان نہیں ہوگی مگر میرا کام محنت کرکے خود کو سلیکشن کے قابل بنانا ہے، کینیڈا لیگ کھیلنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، اب نیٹ پریکٹس میں خامیوں کو دور کرنے پر توجہ ہے،میں دعا گو ہوں کہ پاکستان ایشیا ءکپ اور ورلڈ کپ میں ٹرافی اپنے نام کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close