آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کرکٹ ٹیم بھارت بھیجتے ہوئے پاکستان نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل سے کیا کہا؟

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کی جانب سے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا متواتر کہنا ہے کہ کھیلوں کو سیاست کی نذر نہیں کیا جانا چاہیے، کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ 2023 میں شرکت کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان سمجھتا ہے بھارت سے دوطرفہ تعلقات کو عالمی کھیلوں کے بارے میں ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے،

پاکستان کا فیصلہ تعمیری اور ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے،دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے متعصبانہ رویے کی وجہ سے ایشیا کپ کیلئے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا تھا، پاکستان کو اپنی کرکٹ ٹیم کی سلامتی کے بارے میں گہری تشویش ہے، پاکستان اپنے خدشات بین الاقوامی کرکٹ کونسل اور بھارتی حکام تک پہنچا رہا ہے، امید ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close