سری لنکا کو وائٹ واش کرکے قومی ٹیم پہلی پوزیشن پر آگئی

کولمبو(پی این آئی) دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو شکست دے کر پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن 25-2023کے سائیکل کے دوران ابھی تک پاکستان واحد ٹیم ہے جو اپنے تمام ٹیسٹ میچز جیتی ہے اور 100پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔نئے سائیکل میں پاکستان کے بعد بھارت کا نمبر آتا ہے جو ابھی تک کوئی میچ ہاری تو نہیں ہے لیکن ایک میچ ڈرا ہونے کی وجہ سے 66.67پوائنٹس حاصل کیے ہیں ۔اس فہرست میں تیسرے پر آسٹریلیا، چوتھے پر انگلینڈ اور پانچویں پوزیشن پر ویسٹ انڈیز کا نام آتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close