گندم کی فی من قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) گندم کی فی من قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔۔ پنجاب میں گندم کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

50 روپے کے اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 4800 روپے سے تجاوزکر گئی ہے، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2930 روپے کا ہو گیا ہے، مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کا 15 کلو والا تھیلا 2500 روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ آٹے کا 10 کلو والا تھیلا 1470 روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے۔

close