ورلڈ کپ میں مجھے کس اہم کھلاڑی کی جگہ نظر نہیں آتی، شاہد آفریدی کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی )قومی ٹیم کے معروف سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے ورلڈکپ 2023ء میں عمر اکمل کی جگہ نظر نہیں آتی۔ ایک انٹرویو میں سابق آل راؤنڈر سے عمر اکمل بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ عمر اکمل میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں رہا ہے مگر اس نے اپنی فٹنس پر دھیان نہیں دیا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کی قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے میری جانب سے کوئی سپورٹ نہیں،

دیگر کھلاڑیوں کی نسبت انہیں اپنی فٹنس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close