شاہین آفریدی نے بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ناٹنگھم(پی این آئی)برطانیہ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی میچ کے پہلے ہی اوور میں 4 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ ا?فریدی نے یہ کارنامہ برمنگھم بیئرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سر انجام دیا۔

شاہین آفریدی نے برمنگھم کے خلاف اوور کی پہلی، دوسری، پانچویں اور چھٹی گیند پر وکٹ لیں۔شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو بولڈ، ایک کو ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ ایک کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوا۔واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اپنے 4 اوورز میں 29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close