چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف ہی ہوں گے، پیپلزپارٹی ڈٹ گئی، نجم سیٹھی کی چھٹی کا امکان

لاہور (پی این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیئرمین شپ پر پیپلز پارٹی کا حق ہے ، امید ہے پیپلز پارٹی کے ذکا ءاشرف ہی چیئرمین پی سی بی بنیں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں سے کسی اور جگہ استفادہ کرلے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا تھا کہ پیپلز پارٹی کا چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے متعلق مؤقف ہے کہ کھیلوں کی وزارت ہمارے پاس ہے تو پی سی بی کا تعلق بھی کھیلوں کی وزارت سے ہے اس لیے یہاں ہمارا آدمی ہونا چاہیے نہ کہ نجم سیٹھی کو بنایا جائے ، پیپلز پارٹی ذکاء اشرف کو لانا چاہتی ہے لیکن نوازشریف کی پسند نجم سیٹھی ہیں ۔حامد میر کی خبر پر مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر خرم دستگیر نے دونوں جماعتوں میں اختلافات کے تاثر کو مستردکیا تھا۔بعد ازاں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ پی سی بی کے چیئرمین کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں۔پریس کانفرنس میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اور پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف زرداری بھی ہمیشہ افہام و تفہیم سے بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ کے معاملے میں کسی پارٹی کی اپنی رائے ہوسکتی ہے، اختلاف کوئی نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close