ایشیا کرکٹ کپ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان میں کتنے میچ کھیلے جائیں گے ؟

اسلام آباد (پی این آئی) کرکٹ کامے ایشیا کپ کے لیے تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔۔۔ ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ رواں سال ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔۔۔ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ میں انڈیا، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔۔۔۔ 50 اوورز کے فارمیٹ میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ اس بار ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا جس کے تحت چار میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جبکہ نو میچز کی میزبانی سری لنکا کرے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close