کوئٹہ، 34 ویں نیشنل گیمز، ٹیبل ٹینس میں آزاد کشمیر کے کھلاڑیوں کی بڑی کامیابی، دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا

کوئٹہ / بلوچستان (پی آئی ڈی) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 34 نیشنل گیمز جاری،آزادکشمیر کے 91 رکنی کھلاڑیوں کا دستہ ڈائریکٹر سپورٹس آزادکشمیر ملک شوکت حیات خان کی قیادت میں مختلف ایونٹس میں حصہ لے رہا ہے ۔۔۔گذشتہ روز مین ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں آزادکشمیر کے کھلاڑیوں نے بڑی کامیابی حاصل کر کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔۔۔

مین ٹیبل ٹینس کے پہلے میچ آزادکشمیر کے کھلاڑی اسد علی نے پاکستان نیوی کے شہزاد کو 3.0 سے ہرا دیا،دوسرے میچ میں آزادکشمیر کے کھلاڑی حسان بن کوثر کا مقابلہ پاکستان نیوی کے کھلاڑی عاصم سے ہوا جو کہ آزادکشمیر کے کھلاڑی حسان بن کوثر نے پاکستان نیوی کے کھلاڑی عاصم کو 3.0 سے ہرا دیا جبکہ تیسرا میچ آزادکشمیر کے کھلاڑی عقیل عباس کا مقابلہ پاکستان نیوی کے رمضان سے ہوا جو کہ نیوی کے رمضان نے 3.2 سے اپنے نام کیا اور چوتھا میچ آزادکشمیر کے کھلاڑی اسد علی کا مقابلہ پاکستان نیوی کے عاصم سے ہوا جو کہ آزادکشمیر کے کھلاڑی اسد علی نے 3.1 سے جیت لیا۔آزادکشمیر کے کھلاڑیوں کے دستے میں محکمہ سپورٹس کے آفیشل محمد یاسین خان ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس (ڈپٹی چیف ڈمشن)،اشفاق احمد سلہریا (اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس جہلم ویلی)،لیاقت عزیر (اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس)، محمد رضوان خان (اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس)بھی ہمراہ ہیں۔۔۔

close