ڈائریکٹر جنرل اطلاعات آزاد کشمیر راجہ اظہر اقبال کے اعزاز میں عشائیہ، آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی کی میزبانی میں سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد کی شرکت

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ان کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب آمد پر صدر پی ایف یو جے افضل بٹ،صدر اے کے این ایس امجد چوہدری،صدر نیشنل پریس کلب،انور رضا،جنرل سیکرٹری اے کے این ایس ظہیر جگوال،صدر آر آئی یو جے عابد عباسی،صدر سنٹرل پریس کلب مظفرآباد واحد اقبال بٹ،جنرل سیکرٹری نیشنل پریس کلب خلیل احمد راجہ،سابق صدور اے کے این ایس سردار زاہد تبسم،عامر محبوب سمیت سینئر صحافیوں نے ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال کا پرتپاک استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں نیشنل پریس کلب کی قیادت اور تمام اپنے صحافی بھائیوں کا مشکور ہوں جنہوں نے عزت افزائی کی۔میرا اپنے کیرئیر کے دوران صحافت کے شعبے سے تعلق چار عشروں سے ہے مجھے اندازہ ہے کہ صحافیوں کیلیے کسی بھی سرکاری عہدیدار کیلیے تقریب منعقد کرنا آسان نہیں ہوتا،میرے لئے یہ بڑا اعزاز ہے،نیشنل پریس کلب میں قائد صحافت افضل بٹ سمیت سب سے بھائیوں جیسا تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ دوستوں نے جن خیالات کا اظہار کیا ہے اسپر میں سب کا مشکور ہوں آپ کا تعاون مجھے حاصل رہا آپ نے ہر جگہ مجھے سپورٹ کیا جس سے میرا حوصلہ بھی بڑھا۔انہوں نے کہا کہ میرے محکمے نے مجھے بھرپور سپورٹ کیا اللہ پاک کا شکر گزار ہوں کہ اللہ پاک نے سرخرو کیا۔انہوں نے کہا کہ بھرپور کام کیا مشکلات بھی آئیں مگر اللہ پاک نے بڑا کرم کیا۔انہوں نے کہا کہ ساتھیوں کو پہلے دن سے کہا تھا ہمیں اپنی تنخواہ کا حساب کرنا ہے اور اسکو پورا پورا ادا کرنا ہے جس سے محکمہ بھی بنا اور صحافت کیلیے بھی خدمات انجام دیں۔میں اس بڑے فورم پر عزت افزائی پر آپ کا بہت مشکور ہوں،آپ سب کا بہت شکریہ۔ صدر اے کے این ایس امجد چوہدری نے ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی محکمے اور صحافت کے لئے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ راجہ اظہر اقبال کی شخصیت غیر معمولی ہے،وہاں مظفرآباد میں محکمہ اطلاعات کے پاس عمارت بھی نہیں تھی مگر آج آپ محکمہ اطلاعات کے دفتر میں جائیں تو آپ کو پتہ چلتا ہے محکمہ اطلاعات آزادکشمیر کا امیر ترین محکمہ ہے۔انہوں نے اخبارات کے مسائل کو ہمیشہ حل کیا۔ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ ہم ان کی خدمات کا اعتراف کریں،بظور وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن بھی کام کرنے کا موقع ملا انہوں نے ہمیشہ گائیڈ کیا اور بہترین رہنمائی فراہم کی، سید اکرم شاہ نے مجھے کہا ہے کہ میں ان کی جانب سے بھی آپ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ آزادکشمیر بھر کے صحافی قائدین کو نیشنل پریس کلب آمد پر خوش آمدید،راجہ اظہر اقبال کی خدمات کے اعتراف میں الفاظ کم پڑ گئے ہیں،کوئی بھی سرکاری منصب اہم ہوتا ہے مگر اسپر بیٹھنے والا شخص بھی بڑا اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ راجہ اظہر اقبال نے پہلے دن سے بہترین کام کیا یہ محکمہ صحافیوں کو سہولت فراہم کرنے کیلیے ہے،پی آئی ڈی کے ساتھیوں سے صحافیوں کا تعلق گہرا ہوتا ہے۔میں ان کے کیرئیر سے واقف ہوں ان کا کمال اپنے محکمے پر عبور تھا جو ان کی کامیابی کی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ راجہ اظہر اقبال اور ان کی ٹیم نے محنت سے اپنا نام بنایا،اصل امتحان اب ان کے پیشرو کا ہے ان کے لئے کام زیادہ ہو گا۔یہ ایک ایک صحافی کے مسائل سے آگاہ ہوتے تھے،اخبار کی پرنٹنگ سے لیکر مارکیٹ جانے تک یہ باخبر تھے۔صدر نیشنل پریس کلب انور رضا نے راجہ اظہر اقبال کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ صحافی برادری آپ کو یاد رکھے گی،انہوں نے کہا کہ راجہ امجد منہاس نے ان کے کام کو آگے بڑھانا ہے۔آپ کا نیشنل پریس کلب کے ساتھ بہترین تعلق رہا ہم آپ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں آپ نے رابطے میں رہنا ہے تاکہ ہم آپ سے سیکھیں۔ اے کے این ایس کے بانی صدر سردار زاہد تبسم نے کہا کہ آج کی پروقار تقریب کا مقصد ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے اس پورے عرصے میں انہوں نے صحافیوں اور حکومت کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی اطلاعات نے اپنے محکمے کو بھی مضبوط بنایا اور اسوقت وہ آزادکشمیر کے بہترین محکموں میں سے ایک ہے وہ ایک انتہائی بہترین پروفیشنل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی اطلاعات نے اخبارات کے مسائل حل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ان کے ساتھ جو بھی ہم مطالبہ کیا انہوں نے پورا کیا اسپر ہم ان کے شکرگزار ہیں،صحافتی کمیونٹی ان کے بہترین کردار کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی نے ڈی جی اطلاعات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اے کے این ایس کی جانب سے اس تقریب کے انعقاد کو سراہا،انہوں نے کہا راجہ اظہر اقبال ہمارے دلوں سے کبھی ریٹائر نہیں ہونگے،مظفرآباد پریس کلب کی تعمیر اور ضلعی پریس کلبوں کی معاونت میں آپ کا کردار یاد رکھا جائے گا،ریاستی اخبارات کی ترقی میں آپ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف صحافتی اداروں کے ساتھ بھی آپ نے روابط بڑھائے ہم آپ کے لئے دعاگو ہیں۔صدر ایڈیٹر کونسل راجہ کفیل احمد نے کہا کہ ڈی جی اطلاعات جو آزادکشمیر سول سروس کے درخشندہ ستارے ستارے،انہوں نے کہا کہ اخبارات کے ساتھ راجہ اظہر اقبال کا دور انتہائی شاندار رہا انہوں نے بہترین کام کیا ہے ہم ان کے اس کردار کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راجہ اظہر اقبال نے محکمہ اطلاعات میں بہترین کام کیا ہم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اخبارات کیلیے راجہ اظہر اقبال نے بہترین کام کیا ہے ہم ان کیلیے نیک خواہشات رکھتے ہیں یہ جہاں بھی رہیں گے ہمارے دل امیں رہیں گے۔

صدر سینٹرل پریس کلب مظفرآباد واحد اقبال بٹ نے کہا کہ راجہ اظہر اقبال نے محکمہ اطلاعات کو بہترین خطوط پر استوار کیا ان کے آنے کے بعد محکمہ بھی بنا اور اسکے ساتھ ساتھ آزادکشمیر بھر میں پریس کلبوں میں اصلاحات ہوئیں ان میں راجہ اظہر کا بنیادی کردار تھا۔ہم بہت سے سیکرٹری اور ڈی جی جاتے دیکھے ہیں ان کی جو پذیرائی ہوئی ہے وہ پہلے کسی کی نہیں ہوئی۔اینکر پرسن خواجہ عبالمتین نے کہا کہ راجہ اظہر اقبال نے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں،انہوں نے بہترین کام کیا مجھے مظفرآباد دفتر جانے کا اتفاق ہوا وہ دفتر کسی طرح ڈی جی پی آر لاہور سے کم نہیں ہے یہ یقینا شاندار کام ہے اور اسکا کریڈٹ راجہ اظہر اقبال کو جاتا ہے ان کا کام غیر معمولی ہے ان کی خدمات پر ایک کالم بھی لکھوں گا،کالم نگار اطہر مسعود وانی نے کہا کہ راجہ اظہر اقبال نے آزادکشمیر کی صحافت کیلیے بہترین کام کیا،اپنا ادارہ شاندار بنایا اور ساتھ ساتھ جملہ پریس کلبوں کو بھی مضبوط بنایا۔اس تقریب میں پاکستان اور آزادکشمیر بھر کی صحافت کی نمائندگی ہے یہ تقریب پاکستان اور آزادکشمیر کے صحافیوں کی جانب سے ہے جو راجہ اظہر اقبال کے لئے ایک اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد صحافت افضل بٹ یہاں موجود ہیں،کم۔سائل والے محکمہ اطلاعات کو راجہ اظہر اقبال نے بہترین مقام دیا ہے جس پر ہم آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔آپ نے بہترین کام کیا ہے ہم آپ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں میری ان سے گزارش ہے کہ یہ جانے سے پہلے محکمہ اطلاعات کے آنے والے آفیسران کو بہترین بریفننگ دے کر جائیں تاکہ وہ ان کے کام کو آگے بڑھائیں۔سابق صدر اے کے این ایس عامر محبوب نے کہا کہ راجہ اظہر اقبال کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،یہ تقریب راجہ اظہر اقبال کی کاوشوں کا اعتراف ہے میرا ان کے ساتھ گہرا تعلق رہا ہے شفقت کا رشتہ رہا ہے بڑے بھائی کی طرح انہوں نے ٹریٹ کیا،بڑا بیوروکریٹ ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے اصل بات بڑی شخصیت ہونا ہے عزت،احترام اور وقار کے ساتھ راجہ اظہر رخصت ہو رہے ہیں یقینا یہ ایک اعزاز ہے۔یہ جیسے ہمارے بڑے تھے ویسے ہی بڑے رہیں گے،تمام شعبوں کی کارکردگی پر محکمہ اطلاعات کی نظر ہوتی ہے اللہ پاک آپ کو صحت و سلامتی عطا فرمائے۔کے جے ایف کے سابق صدر زاہد عباسی نے ڈی جی اطلاعات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،اس اعزاز کے ساتھ بیوروکریسی میں آپ اعزاز کے ساتھ گئے ہیں ہم آپ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اے کے این ایس کے سیکرٹری مالیات جاوید اقبال چوہدری نے ڈی جی اطلاعات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ محکمے کو آپ نے مضبوط بنایا اسکے ساتھ ساتھ آپ نے اخبارات کے۔سائل کو حل کیا،آزادکشمیر میں صحافت کے لئے بھی آپ کی خدمات خراج تحسین کی مستحق ہیں۔امید ہے کہ آپ کے پیشرو بھی اس کام کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی ٹیم راجہ امجد منہاس اور دیگر کے کام کو بھی سراہتے ہیں۔تقریب کے آخر میں ڈی جی اطلاعات کی صحت و سلامتی کیلیے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب میں آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر امجد چوہدری، سیکرٹری جنرل ظہیر احمد جگوال، سابق صدور زاہد تبسم، عامر محبوب، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر نیشنل پریس کلب انور رضا، سیکرٹری خلیل احمد راجہ، وائس چیئر مین پریس فاؤنڈیشن ابرار حیدر،ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات امجد منہاس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خواجہ عمران الحق نائب صدر اے کے این ایس تنویر احمد تنولی،سیکرٹری مالیات جاوید اقبال چوہدری، سیکرٹری اطلاعات نثار احمد کیانی اور ممبران ایگزیکٹیوباڈی اعجاز خان، عابد عباسی،ممبران شہزاد راٹھور، اطہر مسعود وانی، زاہد بشیر، سردار حمید،،نقاش عباسی، شہزادخان،مسعودحنیف، محسن خواجہ،نثار احمد صائم سابق صدر کشمیر جرنلسٹس فور زاہد عباسی، صدر آرآئی یو جے عابد عباسی،سیکرٹری کے جے ایف عقیل انجم، اعجاز عباسی،صدر ایڈیٹر کونسل راجہ کفیل احمد خان، عابد ہاشمی، اقبال اعوان،مدثر چوہدری، نثار تبسم،شوکت محمود،شوکت ستی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔۔۔

close