ایشیا کرکٹ کپ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی تجویز مسترد کر دی

نئی دہلی (پی این آئی) ایشیا کرکٹ کپ کے انعقاد کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل کو ماننے والی خبروں کی تردید کر دی۔۔۔۔۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے کے لیے رضامند نہیں ہوئی، بی سی سی آئی ایشیا کپ کو کسی ایک نیوٹرل مقام پر شفٹ کرنا چاہتی ہے۔۔۔۔ بھارت کے میڈیا کی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ چاہتا ہےکہ ایشیا کپ کو سری لنکا منتقل کیاجائے،

اور فی الحال بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close