شاہد آفریدی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں شامل

کراچی (پی این آئی ) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی افتتاحی اوور 40 ورلڈ کپ میں ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے، جو ستمبر اکتوبر میں پاکستان میں منعقد ہونے والے ہیں۔

پی وی سی اے کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 43 سالہ شاہد آفریدی، جنہوں نے 1996ء سے 2016ء تک پاکستان کی نمائندگی کی، پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے بعد ٹیم میں شامل ہونے پر رضامند ہوئے۔ سابق آل راؤنڈر فی الحال ایک سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن چلاتے ہیں، جو ان کے اپنے نام سے منسوب ہے، ایسوسی ایشن کے مطابق ان کی سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹورنامنٹ کے لیے “CSR پارٹنر” ہوگی۔ اوور 40 ورلڈ کپ میں 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک نیشنل بینک سٹیڈیم میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، کینیڈا، ہانگ کانگ، سعودی عرب، یو اے ای اور امریکہ کی آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان کے سابق کپتان یونس خان اور مصباح الحق بھی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے حصہ لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close