عمران خان کی امریکی رکن کانگریس سے مدد کی اپیل، تہلکہ خیز آڈیو لیک ہوگئی

لاہور (پی این آئی) عمران خان کی امریکہ سے مدد کی اپیل کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی امریکی کانگریس خاتون کے ساتھ زوم میٹنگ کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی ہے،سابق وزیراعظم نے امریکی کانگریس خاتون کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کیا۔

آڈیو میں عمران خان نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ذمہ دار سابق آرمی چیف کو قرار دے دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے امریکی کانگریس خاتون کے سامنے پاکستانی معاملات میں مداخلت کی اپیل کی۔ آڈیو میں عمران خان نے کہا کہ میری حکومت کو سابق آرمی چیف نے ہٹایا،جو لوگ آج اقتدار میں ہیں سابق آرمی چیف نے ان کے ساتھ مل کر سازش کی۔ ہم اس وقت انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں،پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔مجھ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی،میری ٹانگ پر 3 گولیاں مار گئیں،ہمارے ملک میں اسٹیبلمشنٹ طاقتور ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ 70 برس میں ہماری حکومت کی بہترین معاشی کارکردگی تھی،اس وقت ہماری جماعت کو تاریخ کے بدترین کریک ڈاؤن کا سامنا ہے۔ پاکستان میں کسی جماعت کے ساتھ ایسا نہیں ہوا،پاکستان میں کسی جماعت کے بنیادی حقوق ایسے متاثر نہیں کیے گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے آڈیو میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں آپ خود اس بارے میں تحقیقات کریں تاکہ آپ جان سکیں،یہاں پر اس چیز کو سراہا جائے گا جب آپ بیان دیں گی کیونکہ آپ کانگریس وویمن ہیں۔

 

 

 

عمران خان نے مزید کہا کہ یہ چاہتے ہیں آپ بیان جاری کریں جو موجودہ صورتحال کو اجاگر کرے،موجودہ صورتحال میں آپ کا بیان ہمارے لیے مدد گار ثابت ہو گا،آپ کے بیان سے فرق پڑے گا۔ ہم قانون کی بادلادستی چاہتے ہیں،آئین کی حکمرانی ہو اور بنیادی حقوق دیئے جائیں۔ یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ماضی میں اپنی حکومت ہٹانے کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا تھا۔

close