پی ٹی آئی کو اپنے گڑھ خیبرپختونخوامیں بھی مشکلات کا سامنا، ایک اور اہم ترین رہنما نے پارٹی چھوڑ دی

پشاور (پی این آئی) سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما اجمل وزیر نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، انہوں نے یہ اعلان پریس کانفرنس میں کیا۔ تحریک انصاف کے اہم رہنما اجمل وزیر کی جانب سے آج پریس کانفرنس میں پارٹی سے راستے الگ کرنے کا فیصلہ سامنے آیا۔

 

 

 

اس سے قبل سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے چنیوٹ سے ضلعی عہدیدار ذوالفقار علی شاہ نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہدا کی یادگاریں جلائی گئیں۔ لوگوں کے دل میں نفرت پیدا کی گئی۔ ملک دشمنی میرے خون میں ہی نہیں ہے، ریاست کے خلاف نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں، معاشرے میں پھوٹ ڈالنے کی روایت ختم ہونی چاہئے۔

close