نجم سیٹھی 8 مئی کو دبئی روانہ ہونگے، ایجنڈا کیا ہے؟

لاہور (آئی این پی ) چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی 8 مئی کو دبئی روانہ ہونگے، نجم سیٹھی دبئی پہنچ کر ایشین کرکٹ کونسل اور آئی سی سی کے اہم عہدیداروں سے ملاقات کرینگے ۔ نجم سیٹھی اے سی سی اور آئی سی سی حکام سے ایشیا کپ، ورلڈ کپ اور چیمپینز ٹرافی پر بات کرینگے۔ ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے. نجم سیٹھی اپنا موقف پیش کرینگے ۔ نجم سیٹھی ایشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے پہلے بھی موقف پیش کرچکے ہیں۔نجم سیٹھی بھارت کی ہٹ دھرمی اور ہائبرڈ ماڈل پر بھی بات چیت کرینگے ۔

آئی سی سی حکام سے چیمپینز ٹرافی کی. میزبانی کے حوالے سے سخت موقف اپنائیں گے۔ چئیرمین پی سی بی تین دن دبئی میں قیام کرنے کے بعد انگلینڈ روانہ ہونگے ۔ انگلینڈ پہنچنے پر وہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں سے قریبی تعلقات استوار کرنے کی کوشش کرینگیاور لفبرا یونیورسٹی کا دورہ بھی کرینگے ۔ چئیرمین پی سی بی لفبرا یونیورسٹی میں بائیو مکینک لیب کا دورہ بھی کرینگے ۔ پی سی بی لفبرا یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو بھی سائن کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close