سابق ٹیسٹ کرکٹر کو گرفتار کر لیا گیا

کینبرا (پی این آئی) آسٹریلیا سے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر کو جمعہ کی رات پولیس آفیسر پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔۔۔۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے کیس کا بھی سامنا ہے۔۔۔۔سابق کرکٹر پر پولیس کے کام میں مداخلت اور پولیس آفیسر پر حملے کے الزام میں مقدمہ چلایا جائے گا۔۔۔۔

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مائیکل کے حملے سے پولیس آفیسر کا ہاتھ زخمی ہوا ۔۔۔۔۔مائیکل سلیٹر نوسا مجسٹریٹ کورٹ میں 2 مئی کو پیش ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close