فاسٹ بولر محمد حسنین نے لڑکی کے نام سے سوشل میڈیا آئی ڈی بنانے کی بڑی وجہ بتادی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے لڑکی کے نام سے بنائی گئی سوشل میڈیا کی فیک آئی ڈی کی کہانی سنائی ہے۔ قہقہوں کا طوفان لیے پاکستان کا سب سے بڑا کامیڈی شو ‘ہنسنا منع ہے، اپنے نئے سیزن کے ساتھ لوٹ آیا جس کے پہلے مہمان کرکٹر محمد حسنین تھے۔دوران شو حسنین نے انکشاف کیا کہ ان کی بھی سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کے نام سے فیک آئی ڈی ہے۔

حسنین نے کہا کہ ‘مجھے اس آئی ڈی کا نام نہیں یاد، میں نے پہلے بنائی تھی، یہ آئی ڈی دراصل ایک دوست کے لیے اسے تنگ کرنے کے لیے بنائی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں