لندن( پی این آئی) انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی، پاکستان کے متعدد کھلاڑی لیگ کا حصہ بن گئے ،شاہین آفریدی پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ایک بار پھر دی ہینڈریڈ ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے پِک نہیں کیا ۔دی ہنڈریڈ ڈرافٹ میں شاہین آفریدی ایک لاکھ یورو یعنی (2کروڑ 76 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے)کی ریزرو قیمت کے ساتھ ڈرافٹ میں داخلہ لیا تھا جبکہ حارث رئوف 60000پائونڈ یعنی 22لاکھ سے
زائد پاکستانی روپے کی ریزرو قیمت پر ڈرافٹنگ میں شامل تھے۔ہنڈریڈ آرگنائزنگ کمیٹی نے گزشتہ روز مداحوں کی رائے شماری کی تھی تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ رواں سال کے ڈرافٹ کیلئے شائقین کے وسیع پول میں کون سا کرکٹر مقبول ہے۔ بابراعظم کو مداحواں کے 25فیصد ووٹ حاصل کرکے سرفہرست رہے تاہم فرنچائزز کی رائے بالکل برعکس نکلی اور بابراعظم کو اس سال بھی کسی فرنچائز نے پِک نہیں کیا۔گزشتہ برس ڈرافٹ میں کپتان بابراعظم کی بولی نہیں لگائی گئی تھی
کیونکہ ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان کو بین الاقوامی میچز کھیلنا تھے۔ انکی رواں سال بھی ایک لاکھ یورو ریزرو بولی لگائی گئی تھی۔اوول انوینسیبلز نے ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ کو 40,000 پائونڈ میں منتخب کیا ہے جبکہ برمنگھم فینکس نے افغانستان کے خلاف کپتانی فرائض سرانجام دینے والے لیگ اسپنر شاداب خان کو برقرار رکھا ہے۔اس طرح فاسٹ بولر شاہین آفریدی ڈرافٹنگ میں پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے۔دی ہنڈرڈ لیگ کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں