چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا پاکستان کو بڑا ریلیف دیدیا

کراچی (پی این آئی)پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے چین نے دو ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے جو آئی ایم ایف سے معاہدے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔پی پی آئی کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ چین نے دو ارب ڈالر کے قرض کی ادائیگی رول اوور کر دی ہے۔ اس نے سیف ڈیپازٹس کی واپسی ایک سال کے لیے موخر کی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے کیلیے ایکسٹرنل فنانسنگ کی تصدیق ضروری ہے اور اس کے لیے جلد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی فنانسنگ کی بھی امید ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسی ماہ چین سے مزید 30 کروڑ ڈالر بھی پاکستان آنے ہیں جس کے بعد اسی ماہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب ڈالر سے بڑھنے کی امید ہے۔

close