پی ایس ایل سیزن 8 کا وہ بہترین کھلاڑی جس نے سکور بنانے میں بڑے بڑے پلیئرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(پی این آئی)پی ایس ایل 8 ٹورنامنٹ کے بیشتر ایوارڈز ملتان سلطانز کے نام رہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست دی، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تاہم ٹورنامنٹ کے بیشتر ایوارڈز ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں نے ہی حاصل کئے۔ملتان سلطانز کے عباس آفریدی کو بیسٹ بولر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملا ،ٹورنامنٹ کے بیسٹ ایمرجنگ پلیئر کا

ایوارڈ بھی عباس آفریدی کو ملا۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان سب سے زیادہ 550 رنز بناکر ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر قرار پائے۔لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والا بیٹر قرار دیا گیا جبکہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر قرار پائے۔ملتان سلطانز کے پلیئر کیرون پولارڈ کو بیسٹ فیلڈر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز بھی ملتان سلطان کے

کپتان محمد رضوان نے اپنے نام کیا۔ملتان سلطانز ہی کے بالر احسان اللّٰہ پی ایس ایل ایٹ کے بہترین بولر قرار پائے، انہوں نے ٹورنامنٹ میں 22 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر ا?ف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ لے اڑے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں