پی ایس ایل میں چھکوں کی سنچری کرنے والا پہلا کھلاڑی کون بن گیا ؟

لاہور(پی این آئی)لاہورقلندرز کے بیٹر فخرزمان نے پاکستان سپر لیگ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔فخرزمان کے پی ایس ایل میں 100 چھکے مکمل ہوگئے اور وہ پی ایس ایل میں چھکوں کی سنچری کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔فخر زمان نے پی ایس ایل 8 کے فائنل میں اپنا پہلا چھکا لگا کر لیگ میں 100 چھکے مکمل کیے۔پی ایس ایل میں کامران اکمل نے 89، آصف علی نے 88 اور شین واٹسن نے 81 چھکے لگا رکھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close