پولیس اہلکار وردی پہن کر زمان پارک کے قریب سے بھی نہ گزریں، حکام نے یہ ہدایت کیوں جاری کی؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب پولیس اہلکاروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ مغل پورہ، لال پل، دھرم پورہ جانے والا اسٹاف زمان پارک کا راستہ اختیار نہ کریں۔۔۔۔اس حوالے سے حکام نے کہا کہ ڈیوٹی پوائنٹس پر جانے یا واپس آنے والے اہلکار روٹ تبدیل کر دیں۔۔۔۔پولیس حکام نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ باوردی اہلکار زمان پارک کے ارد گرد یا قریب سے مت گزریں۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان نے پی ایس ایل میچ سے واپس آنے والی پولیس وین پر حملہ کر دیا تھا۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس وین پر ڈنڈے برسائے اور شیشے توڑ دیے، حملے کے دوران پولیس وین کی لائٹیں اور اسکرین بھی توڑ دی گئی تھی۔۔۔۔

close