داماد بھی سسر کے نقش قدم پر چل پڑے

لاہور (پی این آئی)شادی کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں پہلے میچ میں واپسی پر شاہد آفریدی کی طرح شاہین آفریدی نے بھی پانچ وکٹیں اڑائیں۔شاہد آفریدی نے اکتوبر 2000 میں شادی کے بعد پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں پانچ وکٹیں لی تھیں۔شاہین شاہ آفریدی نے بھی گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف پانچ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 242 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا

جس کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا سکی۔دوسری جانبلاہور قلندرز کے کپتان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ نے پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر دیا۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے اننگز کی دوسری ہی گیند پر محمد حارث کو شاندار یارکر پر بولڈ کر دیا تھا، حارث اپنا کھاتا بھی نہ کھول سکے تھے۔

پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر خود شاہین آفریدی کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے، محمد حارث نے پہلے کہا تھا کہ شاہین آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہے لیکن وہ بولر کی پٹائی کرکے اسے دباؤ میں لے آتے ہیں۔میچ کے بعد شاہین آفریدی اور حارث کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں