ہوم سیریز میں کارکردگی، پی سی بی نے بابر اعظم کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی ہوما سیریز میں شرمناک اور مایوس کُن نتائج کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت اور اس کی مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہوم سیزن کے اختتام پر ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ تینوں فارمیٹ کے لیے الگ الگ کپتان بنانا چاہتا ہے جبکہ بورڈ بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کا کپتان رکھنے پر غور کر رہا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نجم سیٹھی کا شان مسعود کو ون ڈے ٹیم کا نائب کپتان بنانے کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کے بعد تینوں فارمیٹ میں قیادت کا فیصلہ کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close