بابر اعظم فلو کا شکار، قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کس کے حوالے کر دی گئی؟

کراچی (پی این آئی) قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑی وائرل فلو کا شکار ہو گئے ہیں جن میں بابر اعظم بھی شامل ہیں اور اسی وجہ سے وہ آج کے کھیل میں حصہ نہیں لے رہے۔محمد رضوان پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں لیکن فیلڈنگ سیٹ کرتے دکھائی دیے، آئی سی سی قانون کے مطابق 12 واں کھلاڑی فیلڈ میں کپتانی نہیں کر سکتا۔ آج صبح کراچی ٹیسٹ میں میچ ریفری کی مداخلت کے بعد سرفراز احمد کپتانی کر رہے ہیں، میچ ریفری نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ متبادل کھلاڑی کپتانی نہیں کر سکتا۔ میچ ریفری اور امپائرز کی مداخلت کے بعد رضوان کو کپتانی سے روک دیا گیا۔

کرکٹ میچ کے ریفری اور امپائرز کی مداخلت کے بعد محمد رضوان کو کپتانی سے روک دیا گیا، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اب کپتانی سرفراز احمد کر رہے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ رضوان پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان لیکن وہ اس ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close