لاہور(پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )مینجمنٹ کمیٹی نے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے ، سابق کپتان شاہد آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے ۔شاہد آفریدی نے آتے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی قومی سکواڈ میں بڑی تبدیلی کردی جس کا پہلے سے اعلان کیا جا چکا تھا ۔
چند روز قبل پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیےبابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، کامران غلام، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، نعمان علی، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شان مسعود اور زاہد محمود کے ناموں کا اعلان کیا تھا ۔تاہم ابھی شاہد آفریدی نے مزید 3 کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کیا ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے سکواڈ کو مضبوط کرنے کے لیے مزید 3 کھلاڑیوں شاہنواز دھانی، میر حمزہ اور ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کپتان کی حمایت کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں تاکہ ان کے پاس مزید آپشن موجود ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں