چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کا عہدہ خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد (پی این آئی ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ زمیز راجا کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سے نجم سیٹھی کی ظہرانے پر لاہور میں ملاقات ہوئی تھی، وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دیا ہے۔

 

 

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی سے کہا ہے کہ 2014ء کا پی سی بی آئین بحال کیا جائے، 2014ء کے پی سی بی آئین کی بحالی کے بعد ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہو جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری آئی پی سی نے چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کر دی ہے، وزیراعطم پی سی بی آئین 2014ء کے بحالی کا حکم کسی بھی وقت دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں