پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ شروع، ٹاس کون جیتا؟

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ منعقد کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آج صبح میچ کے لیے ٹاس کیا گیا ۔ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ پاکستان مشکل حریف ہے، اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ انگلینڈ کے بین اسٹوکس نے کہا کہ میچ کے لیے پُرجوش ہیں۔ میچ شروع ہونے کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ اچھی نظر آرہی ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور لیام لیونگسٹن ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد علی، زاہد محمود، حارث رؤف اور سعود شکیل کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔نائب کپتان محمد رضوان نے زاہد محمود کو جبکہ سرفراز احمد نے سعود شکیل کو ٹیسٹ کیپ دی۔بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے محمد علی کو اور کپتان بابر اعظم نے حارث رؤف کو ٹیسٹ کیپ پیش کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close