کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی فٹ بال کلب جوائن کرنے کی خبریں، تنخواہ کتنی ہوگی؟ ہر کوئی حیران

ریاض (پی این آئی) پرتگال کی قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی عرب کا کلب “النصر” کے ساتھ کھیلنے کا معاہدہ طے پانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں برطانوی کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیر باد کہا ہے۔ رونالڈو اور سعودی فٹ بال کلب میں 207 ملین ڈالر میں معاہدہ طے پانے کی اطلاعات ہیں۔ کلب اور کھلاڑی میں یہ معاہدہ ممکنہ طور پر ڈھائی سالہ مدت کا ہے۔

 

 

 

کھلاڑی کو ہر سال 207 ملین ڈالر کی رقم ادا کی جائے گی۔ رونالڈو 30 مہینے کی اس ڈیل سے مجموعی طور پر 517 ملین ڈالر کمائیں گے جو ماہانہ 17 اعشاریہ دو ملین ڈالر بنتے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب میں فٹ بال کے فروغ کیلئے کام کریں گے، ان کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ ابھی تک معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے بلکہ رونالڈو کا سارا فوکس اس وقت پرتگال کو ورلڈ کپ میں فتح دلانے پر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close