یکم دسمبر سے پیٹرول سستا ہونے کی خبریں، حکومت عوام کیساتھ ہاتھ کر گئی

لاہور(پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باوجود عوام ریلیف سے محروم رہ گئے، حکومت کا پٹرول اور ڈیزل سستا نہ کرنے کا فیصلہ، جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کرنے کا اعلان۔

 

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی مسلسل گرتی قیمتوں کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف سے محروم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر خزانہ نے یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اعلان کے بعد یکم دسمبر سے مٹی کا تیل 10 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آ چکی ہیں۔برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 82 ڈالرز جبکہ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 75 ڈالرز کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم ہوتی قیمتوں کے حوالے سے وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم نے اپنے ردعمل میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات سستی کی جائیں۔

 

 

ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتیں اب روس اور یوکرائن سے پہلے کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ماہرین معاشیات نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم جنوری 2022 کو پٹرول کی قیمت 143.32 تھی۔جب خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل سے اوپر تھی۔مزمل اسلم نے کہا کہ پی ڈی ایل،ایکسچینج ایڈجسمنٹ کے بعد 200 روپے ہونے چاہیے۔تیل کی قیمتیں اب روس اور یوکرائن سے پہلے کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔ماہر معاشیات نے مزید کہا کہ خام تیل 2022 کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ایک سال پہلے پٹرول کی مقامی قیمت 113.48 روپے فی لیٹر تھی جبکہ کروڈ تیل 75 ڈالر فی بیرل سے نیچے تھا۔انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں اسحاق ڈار کتنی پٹرول کی قیمت گراتے ہیں ،قیمتوں میں پچیس روپے فی لیٹر کمی ہونی چاہیے ۔

close