فیفا فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کس سے بنی ہے اور اس کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد (پی این آئی )دنیا کی 32 ٹیموں کے درمیان فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 کی ٹرافی جیتنے کے لیے جنگ کا آغاز 20 نومبر سے ہورہا ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق فیفاورلڈکپ کیلئے تیار کی گئی یہ ٹرافی 18 قیراط سونے سے تیار ہوئی ہے جس کا وزن 6 کلوگرام ہے جبکہ ٹرافی کا 75فیصد حصہ سونے سے تیار کیا گیا ہے ۔ ٹرافی میں 2 انسان دنیا کو اٹھائے ہوئے نظر آتے ہیں اور جب شروع میں اسے تیار کیا گیا تو اس کی لاگت 50 ہزار ڈالرز کے قریب تھی مگر موجودہ دور میں یہ 2 کروڑ ڈالرز (4 ارب 44 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) مالیت کی ہے۔درحقیقت یہ دنیائے کھیل کی سب سے مہنگی ٹرافی ہے جس کی قیمت کا مقابلہ کوئی اور ٹرافی نہیں کرسکتی۔

close