سابق انگلش کپتان نے ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کو بھارت سے بہتر قرار دے دیا

کراچی(آئی این پی)سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کو بھارت سے بہتر قرار دیتے ہوئے بھارتی ٹوئٹر آرمی کو بھی کھری کھری سنادیں،انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے سوشل میڈیا پر روہت شرما، لوکیش راہول اور ویراٹ کوہلی پر مشتمل ٹاپ آرڈر کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر بھارتی ٹوئٹر آرمی کافی برہم ہوئی کہ وہ پاکستانی اوپنرزمحمد رضوان اور بابراعظم کی بات کیوں نہیں کرتے،

بھارت کے ہی ٹاپ آرڈر کے پیچھے کیوں پڑے رہتے ہیں،جس پر انھوں نے ناقدین کو خاموش کراتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے بیٹنگ یونٹ میں بہت زیادہ فرق ہے، ان کے پاس سوریا کماریادیو اور ہردیک پانڈیا جیسے کھلاڑی موجود نہیں ہیں، اگر وہ مقررہ معیار تک یا اس سے کم بھی اسکور کرتے ہیں تب بھی وہ میچ میں موجود رہتے ہیں کیونکہ ان کا بولنگ اٹیک کافی مضبوط ہے، وہ نپی تلی بولنگ سے گرین شرٹس کی فتح کا امکان روشن رکھتا ہے،دوسری جانب بھارت کا معاملہ اس کے برعکس ہے، اس کے بیٹنگ یونٹ میں کافی گہرائی ہے، اس کے باوجود اگر وہ معیار تک رنز بنابھی لیتا ہے تب بھی اس کی فتح کی ضمانت نہیں دی جاسکتی،یہی کچھ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہوا جب اس کے ٹوٹل کو انگلش ٹیم کسی خاطر میں ہی نہیں لائی۔

close