انضمام الحق کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں قومی کرکٹرز کی شرکت

اسلام آباد (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی صاحبزادی امیمہ کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔جیو نیو زکے مطابق تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی،امام الحق، شعیب اختر،شاہدآفریدی ، وہاب ریاض، مشتاق احمد سمیت موجودہ و سابق کرکٹ اسٹارز نے شرکت کی۔اس کے علاوہ وقار یونس اور محمد حفیظ نے اپنی فیملیز کے ہمراہ شادی میں شرکت کی۔تقریب میں قومی کرکٹرز کو دیکھ کر وہاں موجود مہمانوں نے

بابر اعظم سمیت دیگر کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہی ہیں۔اس سے قبل سرگودھا میں انضمام الحق کی بیٹی کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں گھوڑا ڈانس کیا گیا۔امیمہ حق اور ملک محسن مسعود کی مہندی کی تقریب میں سابق کرکٹر مشتاق احمد کو بھی پگڑی پہنائی گئی، دیگر مردوں نے روایتی پگڑیاں باندھی ہوئی تھیں، امیمہ اور محسن کو بگھی میں بٹھا کر تقریب میں لایاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close