پی ایس ایل 8: ڈیرن سیمی کس ٹیم کا حصہ بن گئے؟ مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی

پشاور (پی این آئی) پی ایس ایل سیزن 8 کیلئے ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر کر دیے گئے ۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ ڈیرن سیمی کو ایک بار پھر پشاور زلمی فیملی میں خوش آمدید ،بطور سابق کپتان اور ہیڈکوچ ڈیرن سیمی ہمیشہ پشاور زلمی کا اہم ترین حصہ رہے ہیں ۔جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بھی ڈیرن سیمی کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔

 

 

 

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر ہونے والے ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ جڑنے پر ایک بار پھر خوشی محسوس کررہا ہوں ، پشاور زلمی میری فیملی ہے اور پی ایس ایل 8 کیلئےپرجوش ہوں ۔ڈیرن سیمی گزشتہ سیزن میں اپنی مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close