دنیا کا بھاری بھرکم بلے باز جس نے ٹی ٹونٹی کی پہلی ڈبل سنچری سکور کر دی

ٹورنٹو (پی این آئی) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بلے باز نے ڈبل سینچری بنا ڈالی، ویسٹ انڈیز بلے باز نے امریکی ٹی ٹوئنٹی لیگ اٹلانٹا اوپن میں پے درپے چھکوں اور چوکوں کی برسات کر دی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بلے باز راحکیم کورنوال نے دنیائے کرکٹ کے مختصر فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں منفرد ترین ریکارڈ بنا ڈالا۔بتایا گیا ہے کہ ویسٹ انڈین بلے باز نے امریکی ٹی ٹوئنٹی لیگ اٹلانٹا اوپن میں اٹلانٹا فائر کی نمائندگی کرتے ہوئے صرف 77 گیندوں پر 205 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اپنی اس دھواں دار اننگ میں جارح مزاج بلے باز نے 17 چوکے اور 22 چھکے لگائے، جبکہ ان کی ٹیم نے ان کی دھواں دار ڈبل سینچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 326 رنز بنائے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ٹی ٹوئنٹی میچ میں کسی بلے باز نے ڈبل سینچری بنا ڈالی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close