ایک اور اعزاز، ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں پاکستان پہلی ٹیم بن گئی

کراچی (پی این آئی)پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچز کی ڈبل سنچری مکمل کرنیوالی پہلی ٹیم بن گئی۔ پاکستان دنیا کی پہلی ٹیم ہے جو 200واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہی ہے، گرین شرٹس نے 2006 میں انگلینڈ کے خلاف برسٹل میں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان ٹیم کا 200واں ٹی ٹوئنٹی میچ ہے ۔پاکستان ٹیم نے 200 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 121 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے اور 70 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تین ٹی ٹوئنٹی ٹائی ہوئے۔

 

 

دو ٹائی میچز میں پاکستان کو شکست ہوئی جبکہ ایک ٹائی میچ میں پاکستان کو کامیابی ملی۔اس کےعلاوہ 5 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ یاد رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کےکپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں،حیدر علی اور شاہنواز دھانی کی جگہ آصف علی اور وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ انگلش ٹیم نے بھی 3 تبدیلیاں کی ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ خیال رہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے چار میچز کراچی اور تین لاہور میں ہوں گے۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس دوران کپتانی کے فرائض معین علی انجام دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close