عمران خان نے ایک بال سے شہباز، زرداری اور فضل الرحمٰن تینوں کو کلین بولڈ کرنے کا اعلان کر دیا

کرک (پی این آئی)شہباز، زرداری اور فضل الرحمان کو کلین بولڈ کرنے جارہا ہوں ۔سچ الحق ہے، صرف تھوڑا انتظار کرنا پڑتا ہے، سب سامنے آ جاتا ہے، عمران خان کا خطاب۔

 

 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیو ٹیپ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سچ الحق ہے، صرف تھوڑا انتظار کرنا پڑتا ہے، سب سامنے آجاتا ہے۔کرک میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف کی آڈیو ٹیپ میں تین باتیں سامنے آئیں ہیں، پہلی یہ کہ مریم نواز اپنےداماد کیلئےہندوستان سے پاورپلانٹ کی مشینری امپورٹ کرارہی ہے، آدھی مشینری آگئیم باقی آدھی کیلئےسفارش کرائی گئی۔دوم یہ کہ مریم نواز موجودہ دورحکومت میں ناجائزکام کرارہی ہے، تیسری بات یہ ہے کہ مریم نواز سے سچ نہیں بولا جاتا۔عمران خان نے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں سچ الحق ہے، تھوڑی دیر کیلئے صبر کرنا پڑتا ہے سچ سامنے آجاتاہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک میں پورے پاکستان میں جارہا ہوں، کرک والوں کا جذبہ دیکھ کر ثابت ہوگیا کہ میری قوم نکلنے کےلئے تیار ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ پچیس مئی کے واقعے کو کبھی نہیں بھول سکتا جب ہماری خواتین اور بچوں پر شیل اور گولیاں برسائیں گئیں، میں اب پوری تیاری کررہا ہوں، مجرم قاتل راناثنااللہ اور شہبازشریف کیلئے بھی پلاننگ کررہاہوں، انشااللہ حقیقی آزادی کی تحریک آخری اور فیصلہ کن ہوگی۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت مجھے تین وکٹیں نظر آرہی ہے، ایک بیماری وہ ہے جس کا نام زرداری ہے، دوسری شہباز شریف ہے، جو جہاں بوٹ دیکھتا ہے پالش شروع کردیتا ہے، تیسری وکٹ فضل الرحمان کی ہے، جس نے پیسے کمانے کے لئے اپنے بیٹے کو مواصلات کی وزارت دلوائی، ان تینوں کے لئے سوئنگ تیار ررکھی ہے، ایک ہی گیند میں تینوں کو کلین بولڈ کرونگا۔کرک میں جلسہ عام سے خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ بچوں کو اسکولوں میں نبیﷺؑ کی زندگی کے بارے میں پتہ ہو،ہم اپنےنوجوانوں کوتربیت دینگےتاکہ میری قوم دنیا کی امامت کرے، کیونکہ حضورْﷺنےدنیا کی امامت کی، دوبارہ حکومت میں آئیں گے تو رحمت اللعالمین اتھارٹی کو دوبارہ بنائیں گے اور اسی کی مدد سے دنیا میں انقلاب لائیں گے۔

close