عثمان خان شنواری کے انتقال کی خبروں کی حقیقت کیا نکلی؟ مداح پریشان

لاہور (پی این آئی) پاکستانی کرکٹر عثمان خان شنواری نے اپنے انتقال کی جھوٹی افواہوں پر تشویش کا اظہار کیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں عثمان شنواری نے کہا’’میں بالکل ٹھیک ہوں اللہ کا شکر ہے، میری پوری فیملی کو لوگ کالیں کررہے ہیں۔

 

 

 

نہایت احترام کے ساتھ کہ اتنی بڑی خبر چلانے سے پہلے تصدیق کرلیا کریں‘‘۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دعوی کیا گیا کہ عثمان شنواری کو میچ کے دوران گیند لگی اور وہ زخمی ہوگئے، بعد ازاں وہ ہسپتال میں انتقال کرگئے. ویڈیو شیئر کرنے والوں نے یہ بھی واضح نہیں کیا تھا کہ یہ قومی ٹیم والے عثمان شنواری ہیں یا کوئی اور ہے، جس کی وجہ سے افواہوں نے جنم لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close