ان دو کھلاڑیوں پر انحصار چھوڑ دیں، فائنل ہارنے کے بعد حامد میر نے بھی مشورہ دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا سے شکست کے بعد اینکر پرسن حامد میر نے معنی خیز انداز میں مشورہ دے دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا “نہ نواز کوئی پرفارمنس دکھا سکے نہ آصف کچھ کر سکے اب ان دونوں پر انحصار چھوڑ دیں اور کسی اور کو موقع دیں ، کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے شکست پر زیادہ رنجیدہ نہ ہوں۔

 

 

” حامد میر نے اپیل کی کہ سارے پاکستانی بھائی بہن اب سیلاب زدگان کی مدد پر توجہ دیں، بے بس لوگوں کی مدد کرنے سے شکست کا غم ہلکا ہو جائے گا۔خیال رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close